حوزه علیمہ قم کے جامعہ مدرسین کے رکن اور کاشان میں نمائنده ولی فقیہ آیت الله عبدالنبی نمازی نے حوزه نیوز ایجنسی کے نمائنده سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ بد اخلاقی اور غصه سے جوان اور نوجوانوں کو نمازی اور مسجدی بنانا ممکن نہیں اور مسجد کو صرف نماز جماعت تک محدود نہیں کرنا چاہیئے۔
آیت الله نمازی نے نماز کی حقیقت کو بیان کرتے ہوے کہا کہ روحِ نماز خالق سے انسان کی رابطہ اور گفتگو ہے اور جس معاشرے میں جوان نمازی ہو ناامنی، گناہ، ظلم، برائی، منشیات اور طلاق کم ہوتا جائیگا۔
انہوں نے مسجد کی اہمیت کی طرف اشاره کرتے ہوے کہا: نبی مکرم اسلام(ص) کی دور سے امت مسلمہ کی تمام مسائل مساجد میں حل و فصل ہوتے تہے لہذا مساجد کو صرف نماز جماعت تک محدود نہیں کرنا چاہیئے۔
ایران کے شہر کاشان میں نمائنده ولی فقیہ نے کہا کہ اگر والدین اور تعلیمی حکام اور تربیتی اور ثقافتی ذمہ داران جوان اور نوجواں طبقہ کے لیے نماز کے آثار اور برکات کو صحیح طریقہ سے بیان کریں تو نئی نسل گناه اور جرائم سے دور رہیں گے۔